13 دسمبر 2013 - 20:30
یمن میں ایک شادی پرامریکی ڈرون حملہ، 17 افراد ہلاک

یمن میں باراتیوں پر امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: سیکورٹی حکام کے مطابق وسطی علاقے ردا میں ہونے والے حملے میں امریکی ڈرون نے باراتیوں پر 2 میزائل داغے۔ ہلاک ہونے والے 2 افراد کی شناخت صالح التیس اور عبداللہ التیس کے نام سے ہوئی جو کہ ماضی میں یمنی حکومت کی القاعدہ کے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے تاہم سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے دیگر افراد عام شہری تھے۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ڈرون طیاروں کے استعمال اور اس حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی وجہ سے عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

.......

/169